محمود عباس کی اہلیہ اسرائیلی ہاسپٹل میں زیرعلاج

یروشلم ۔ /15 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطین محمود عباس کی اہلیہ کا اسرائیل کے ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے ۔ میڈیا کی اطلاعات میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ اسرائیلی خبررساں ایجنسی کے مطابق آمینہ عباس کو تل ابیب کے خانگی ہاسپٹل میں جمعرات کو شریک کیا گیا ہے ۔ یہاں ان کے پیر کی سرجری کی گئی اور آج ڈسچاج کیا جارہا ہے ۔ ہاسپٹل نے اس اطلاع پر تبصرہ سے انکار کیا ہے ۔