محمود عباس۔السیسی ملاقات

قاہرہ۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مستقل جنگ بندی کی کوششوں کے حوالے سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد عباس کا کہنا تھا کہ ’’جیسے ہی جنگ بندی ہوتی ہے، دونوں فریق ایک ساتھ بیٹھ کر اپنے اپنے مطالبات پر بات کر سکتے ہیں‘‘۔ محمود عباس نے السیسی سے ملاقات سے قبل جمعرات اور جمعہ کے روز قطر میں حماس کے جلا وطن رہنما خالد مشعل کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔ دوسری طرف مصری وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں اسرائیل اور فلسطینیوں پر ایک بار پھر زور دیا گیا ہے کہ وہ حملوں کا سلسلہ فوری طور پر روک کر مستقل جنگ بندی کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔