میرپور ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حالیہ دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور خاص طور پر شاہد آفریدی پر تنقید کرنے والے سابق کپتان محمد یوسف کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ راشد لطیف پہلے ہی چیف سلیکٹر مقرر ہوچکے ہیں وہ 7 اپریل سے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ باوثوق ذرائع کے بموجب 2010ء میں پاکستانی ٹیم سے خارج ہونے والے یوسف تنخواہ حاصل کرنے والے سلیکٹر ہوں گے۔ وہ پہلی مرتبہ کسی سلیکشن کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں۔ اپنے وقتکے بہترین بیٹسمین کو شبیر احمد اور وجاہت اللہ واسطی کے ساتھ سلیکشن کمیٹی میں رکھا جا رہا ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی اکتوبر سے قبل کام شروع کرے گی۔