حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محمد کیاپ مارٹ ( ایم سی ایم ) پیور سلکس ، ٹسار سلک ، شفان ، جارجٹ ، کریپ ، شمر ، شمر ویلویٹ اور کاٹن ، ایمبرائیڈرڈ فیبرک ، بلاک پرنٹ ، ڈیزائنر نیٹ ، اسٹین ، ایمبرائیڈرڈ ویلویٹ ، سلکس اور جارجٹ ، براسونیٹ کے علاوہ ٹشو ، سوپرنیٹ ، پلین و ملٹی کرڈ آرگنیزا ، کرشڈ فیبرک ، ایکاٹ ، نیان کلر فیبرکس اور دیگر برانڈس کے لیے یقینی طور پر عوام کی پہلی پسند ہے ۔ اسی کے پیش نظر محمد کیاپ مارٹ(ایم سی ایم) کی پیش کش شہر حیدرآباد میںمنفرد انداز کے پیکاک ڈیزائنر فیبرک شوروم کا بنجارہ ہلز روڈ نمبر 1پر مولانا کاظم پاشاہ قادری الموسوی کے ہاتھوں افتتاح عمل میںآیا۔ اس موقع پر ایم ڈی پیکاک ڈیزائنر فیبرک الیاس بخاری اور ان کے فرزندان اسحاق بخاری و ابراہیم بخاری کے علاوہ رشتہ دار ‘ دوست احباب بھی موجود تھے۔ پیکاک ڈیزائنر فیبرک کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے جنا ب الیاس بخاری نے بتایا کہ سنگاپور‘ ہانگ کانگ‘ دوبئی کے علاوہ دنیا بھر میںتیار ہونے والے ڈیزائنر فیبرک ہمارے شوروم میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کپڑے کے شوقین حضرات کو دنیا کے کسی بھی مقام کا کپڑا ہمارے شوروم سے فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نہایت واجبی داموں پر ڈیزائنر فیبرک کی فراہمی کی ایک مثال ایم سی ایم کے پیش کردہ پیکاک ڈیزائنر فیبرک شوروم نے قائم کی ہے۔ جناب الیاس بخاری نے بتایا کہ ڈھائی سو سے لیکر پچیس ہزار تک کا فیبرک ہمارے یہاں دستیاب ہے۔ انہوں نے تجربہ کار عملہ اور کشادہ شوروم میں دنیا بھر کے ہرقسم کا فیبرک گراہکوں کے لئے فراہم کرنے کا بھی بھروسہ دلایا۔جناب الیاس بخاری نے محمدیہ کیپ مارکٹ ( ایم سی ایم) کی پیش کش پیکاک ڈیز ائنر کے تحت بالی ووڈ‘ ٹالی ووڈ کی نامور اداکاروں کے کپڑے ڈیزائن کرنے کا بھی ادعا پیش کیا۔