شہرہ آفاق کمپنیز کے مشہور برانڈز کا کلیکشن ، الیاس بخاری کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 15 جون (پریس نوٹ) ماہ رمـضان المبارک کے استقبال کے طور پر محمد کیاپ مارٹ مدینہ سرکل حیدرآباد نے دنیا کی مشہور و معروف کارپٹ مینوفیکچررس کمپنیز کے تیار کردہ جائے نماز کے ہمہ اقسام کے کلیکشن کو عامۃ المسلمین کیلئے فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر محمد کیاپ مارٹ جناب الیاس بخاری نے بتایا کہ سعودی عرب‘ ترکی‘ بیلجیم‘ ایران‘ چین کی مشہور معرو ف کارپٹ کمپنیز کے تیار کردہ خصوصی جائے نمازکا زبردست اسٹاک طلب کرلیا گیا ہے تاکہ انفرادی طور پر یہ ریاست اور بیرون ریاست کے عامۃ المسلمین کو فراہم کیا جاسکے ساتھ ہی مساجد کو بھی اس کی سربراہی عمل میں لائی جاسکے ۔ جناب الیاس بخاری نے بتایا کہ ایک انفرادی مصلیٰ کا سائزعام طور پر 2×4 فٹ ہوتا ہے اور مساجد کے لئے فراہم کی جانے والی جائے نماز کا ایک رول بیاسی فٹ ہوتا ہے۔ انفرادی یا ایک مصلی کے لئے استعمال کی جانے والی جائے نماز کی قیمت اس کے معیار اور برانڈ کے مطابق ہوتی ہے۔ مختلف اقسام‘ ڈیزائین‘ خوش رنگ‘ جاذب نظر‘ جائے نماز کی رمضان المبارک میں فراہمی محمد کیاپ مارٹ کی روایت بن چکی ہے۔ نہ صرف نظام اسٹیٹ بلکہ ملک کے مختلف ریاستوں اور علاقوں سے لوگ جائے نماز کے علاوہ کارپٹس محمد کیاپ مارکٹ سے طلب کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ وال پیس بھی ہمہ اقسام کے دستیاب ہیں۔ مقدس مقاما ت کے ڈیزائن کے ساتھ یہ وال پیس دیوان خانوں اور گھر کی سجاوٹ کو چار چاند بھی لگادیتے ہیں ساتھ ہی اہل خانہ کے معیار ذوق کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔ محمد کیاپ مارٹ مدینہ سرکل حیدرآباد کا قدیم ترین شوروم ہے
جس کی ایک برانچ ٹولی چوکی میں قائم کی گئی ہے۔ اس شوروم میں سر کی ٹوپی سے لے کر مختلف اقسام کے پیراہن‘ لباس‘ پوشاک‘ عبائیں‘ قبائیں‘ شائے‘ مردانہ و زنانہ ملبوسات‘ برساتیاں‘ اسکول بیگس‘ لیدر بیلٹس‘ عینکیں‘ اسکول میٹریلس کے علاوہ ہر شئے دستیاب ہے۔ محمد کیاپ مارٹ کو کلاسیکی اور ماڈرن فیشن کا رجحان ساز تسلیم کیا جاتا ہے۔ اِمپورٹیڈ ڈریس میٹیریلس کے لئے بھی اس شو روم نے ملک گیر مقبولیت حاصل کی ہے جبکہ شیروانی‘ دستار کے علاوہ ایک ہزار سے زائد اقسام کی ٹوپیاں یہاں دستیاب ہیں۔ عابڈس اسٹیشن روڈ پر چار منزلہ شوروم ’جہاں پناہ ‘ مردانہ فیشن میں رجحان ساز ثابت ہوگا جبکہ ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو موسم کے اعتبار سے اور مختلف تقاریب کی موزونیت سے ملبوسات تیار کرتے ہیں ۔ شیروانی ‘ سوٹ‘ جودھپوری‘ کرتے پاجامے ’ شادی کی شیروانیاں ‘ ایمرائیڈری کرتے ‘ پٹھانی سوٹ ‘ تو اپنی جگہ ہیں ہی دلہوں اور باراتیوں کے بھی خصوصی ملبوسات کے علاوہ صافے ‘ دستار ‘ دیگر اشیاء کا غیرمعمولی کلیکشن یہاں دستیاب ہے ۔کرتے پاجاموں،پٹھانی سوٹس، صدری کا کلیکشن بھی آچکا ہے۔ محمد کیاپ مارٹ حیدرآباد کی روایتی تہذیب و ثقافت کا محافظ سمجھا جاتا ہے ۔ ٹولی چوکی میں جہاں پناہ اور منت شوروم اپنی مثال آپ ہے۔آج جناب الیاس بحاری نے قاری محمد نصیر الدین کو تہنیت پیش کی ۔