محمد کمال الدین پی آر او سدی پیٹ کو ایوارڈ

سدی پیٹ۔/17اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم آزادی کے موقع پر محمد کمال الدین انچارج ڈیویژنل پی آر او و پبلسٹی محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو مسٹر ٹی ہریش راؤ نے ان کی خدمات کے اعتراف میں بسٹ انچارج ڈیویژنل پی آر او و پبلسٹی کے ایوارڈ سے نوازا ۔ واضح رہے کہ محمد کمال الدین اب تک چوتھی مرتبہ ایوارڈحاصل کرچکے ہیں جو قابل مبارکباد ہیں۔ سینئر صحافی و نامزد رکن تلنگانہ پریس اکیڈیمی مسٹر ٹی انجیا، سینئر صحافی محمد حبیب الدین، محمد فیاض حفیظ نائب صدر پریس کلب سدی پیٹ، محمد کلیم الرحمن سینئر صحافی، چندرا مولی، ایس اے واجد، محمد جانی، سید عبدالحمید، نظام الدین اور جمال الدین نے مبارکباد پیش کی۔