ہمنا آباد ۔ 28 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ہمناآباد کے معروف سماجی کارکن وقائد جنتا دل (ایس)سید فیروز فروٹ مرچنٹ اور رکن بلدیہ سید یا سین علی نے مشترکہ صحا فتی بیا ن جا ری کرتے ہوئے بیدر سہکار شکر کار خانہ(B.S.S.K)کے نائب صدر منتخب ہو نے پر محمد وہاج الدین المعروف بابا پٹیل کو مبارک باد دی اور اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے اور ان سے اُمید ظاہر کی ہے کہ اپنے بڑے بھائی مرحوم الحاج محمد معراج الدین پٹیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس فیکٹری کو منافع بخش فیکٹری میں تبدیل کر دیں گے،اگر یہ فیکٹری منافع بخش بن جا تی ہے تو یہاں کے کسانوں کا بہت بھلا ہو گا۔انکے ساتھ ساتھ ضلعی صدر محمد نسیم الدین پٹیل کو بھی مبارک باد پیش کی ہے جنکی کامیاب حکمت عملی کی وجہہ سے سنجئے کھینی کا پیانل کامیاب ہو اہے ۔واضح ہو کہ ان کی اس کا میابی پر ہمناآباد میں کوئی جشن نہیں منا یا گیا ہے جبکہ یہاں پر کئی جنتا دل(ایس) کے قائدین موجود ہیں جو مرحوم معراج الدین پٹیل کی حیات میں خود کو انکا اور پارٹی کا وفادار ثا بت کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے تھے مگر انکے دنیا سے چلے جا نے کے بعد آج حا لت یہ ہو گئی ہے کے انکے چھو ٹے بھائی شوگر فیکٹری کے نا ئب صدر بن گئے مگر کوئی پارٹی ورکر انکو مبارک بادی کا ایک اشتہار تک نہیں دیا کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ اندھیرے میں سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔