محمد مرسی کے 102 حامیوں کو سزائے قید

قاہرہ ۔ 3 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی ایک عدالت نے اسلام پسند معزول صدر محمد مرسی کے 102 حامیوں کو فی کس دس سال کی سزائے قید سنائی ہے ۔ اُن پر الزام ہے کہ انھوں نے پرتشدد احتجاج میں حصہ لیا تھا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی سے محمد مرسی کو اقتدار سے معزول کرنے کے اور فوجی حکومت کی تشکیل کے بعد محمد مرسی کے ہزاروں حامیوں پر مقدمات چلائے گئے ۔ قاہرہ کی عدالت نے مزید دو افراد کو فی کس سات سال کی سزائے قید بھی سنائی ہے جبکہ گزشتہ ہفتہ منیا میں واقع ایک عدالت نے 683 افراد کو سزائے موت سنائی تھی جن میں مرسی کے اخوان المسلمین کے قائدین بھی شامل تھے۔