محمد مرتضی آواز کمیٹی کے ریاستی سکریٹری بلامقابلہ منتخب

نندیال ۔ 26 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم پی بھون حیدرآباد میں آواز کمیٹی کے ریاستی صدر سابق رکن اسمبلی ایم عبدالغفور کی زیرصدارت ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں ریاست کے سبھی اضلاع کی آواز کمیٹی کے عہدیدار اور ممبران حاضر تھے ۔ اس جلسہ میں تلنگانہ اور آندھرا دو حصوں میں بٹ جانے سے آواز کمیٹی میں دونوں علاقوں کیلئے الگ الگ کمیٹیوں کو بنایا گیا ۔ بعدازاں آندھراپردیش کی شاخ کو صدر کی حیثیت سے گنٹور کے محمد اکبر کو اور کرنول ضلع کی آواز کمیٹی کے صدر محمد مرتضی کو سکریٹری کے حیثیت سے سے بلامقابلہ منتخب ہوئے نندیال ڈیویژن کے سکریٹری عبدالصمد ، صدر امجد ، خاں صدیقی نے بتائی ۔