محمد محمود علی کو وزیر داخلہ بنانے پر مسلمانوں کا اظہار مسرت

پٹلم۔/15 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے تمام حلقوں میں ٹی آر ایس پارٹی کے امیدواروں کی شاندار کامیابی پر حلقہ اسمبلی جکل کے مسلمانوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ مسلمانان کیلئے کے سی آر چیف منسٹر کے علاوہ تمام ارکان اسمبلی کو مبارکباد پیش کی۔ اس طرح محمد محمود علی کو وزیر داخلہ کا قلمدان دیئے جانے پر حلقہ اسمبلی جکل کے تمام چھ منڈلوں کے مسلمانوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ محمد یوسف الدین، محمد ابراہیم جنیدی، محمد نعیم، شیخ کریم، محمد عبدالقدوس، محمد عبدالرؤف، محمد عقیل۔ اردو صحافیوں میں محمد کلیم الدین، شیخ محسن، شیخ آصف نے اپنے مشترکہ بیان میں جناب محمد محمود علی کو وزیر داخلہ کا جلیل القدر عہدہ کا قلمدان دیئے جانے پر چیف منسٹر ریاست تلنگانہ کے سی آر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے محمد محمود علی کو مبارکباد پیش کی۔