محمد علی شبیر کی سالگرہ ، کانگریس قائدین کی مبارکبادیاں

قائد اپوزیشن تلنگانہ کونسل کی رہائش گاہ پر جشن ، اتم کمار ریڈی و دیگر کی ملاقات و نیک تمناؤں کا اظہار
حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر کی آج 61 ویں سالگرہ بڑے جوش و خروش سے منائی گئی ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی کے بشمول دوسرے قائدین نے قیام گاہ پہونچ کر مبارکباد پیش کی ۔ چارمینار کے دامن میں کیک کاٹنے کے بعد محمد علی شبیر نے غریب و یتیم بچوں میں ملبوسات اور اس کالر شپس تقسیم کئے ۔ کانگریس کے قائدین و کارکنوں اور حامیوں نے آج محمد علی شبیر کی قیام گاہ پر جشن منایا ۔ بیانڈ باجے کے ساتھ بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ 4 فیصد مسلم تحفظات کے لیے محمد علی شبیر کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ کانگریس پارٹی میں ان کا سینئیر قائدین میں شمار ہوتا ہے اور کانگریس میں محمد علی شبیر کا روشن مستقبل ہے ۔ سابق وزراء ڈی ناگیندر و سدرشن ریڈی ، سابق اسپیکر اسمبلی سریش ریڈی سابق رکن پارلیمنٹ سریش شٹکار ، سابق ارکان اسمبلی ششی دھر ریڈی ، ڈی سریدھر ریڈی ، بشوا ریڈی ارکان قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی ، سنتوش کمار ، دامودھر ریڈی صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین ، جنرل سکریٹریز پردیش کانگریس کمیٹی ایس کے افضل الدین ، محمد مقصود احمد ، سید عظمت اللہ حسینی ، عظمیٰ شاکر ، ایس محمد واجد حسین ، محمد غوث ، معراج محمد ، کانگریس کے قائدین ظفر جاوید ، جابر پٹیل ، عتیق صدیقی ، سید فاروق پاشاہ قادری ، اعجاز خاں ، صمد خاں ، محمد جاوید ، صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس انیل کمار یادو ، ایم ایم بیگ ، خواجہ غیاث الدین ، محمد جہانگیر ، محمد امتیاز ، سید شوکت علی ، تلگو دیشم قائد مظفر علی خاں ، علی مسقطی ، عرفان مسقطی کے علاوہ دوسرے قائدین نے محمد علی شبیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کثرت سے گلپوشی کی اور تہنیت پیش کی ۔ صدر گریٹر حیدرآباد یوتھ اسوسی ایشن محمد عبدالعرفان کی جانب سے چارمینار کے دامن میں اہتمام کردہ ایک تقریب میں محمد علی شبیر نے غریب و یتیم بچوں کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتے ہوئے کیک کاٹا ۔ 300 غریب بچوں میں ملبوسات اور اسکالر شپس تقسیم کئے ۔ اس تقریب میں سابق وزیر ڈی ناگیندر بھی موجود تھے ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ مسلمان بالخصوص نوجوان طبقہ اب جذباتی تقاریر اور نعروں سے متاثر ہونے والے نہیں ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے پر سکون زندگی گذارنا چاہتے ہیں ۔ کانگریس کی جانب سے فراہم کئے گئے 4 فیصد مسلم تحفظات سے 20 لاکھ مسلمانوں کو فائدہ پہونچا ہے ۔ ملک میں کانگریس ہی واحد سیکولر جماعت ہے جو فرقہ پرستوں کا ڈٹ کا مقابلہ کررہی ہے ۔ آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور سماج کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کریں گی ۔ 4 فیصد مسلم تحفظات مسلمانوں کے لیے معاون ثابت ہورہا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے مسلمانوں کو 4 ماہ میں 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا مگر اس کو پورا نہیں کیا ۔ پرانے شہر میں میٹرو ریل کو نظر انداز کردیا گیا ۔ ڈی ناگیندر نے محمد علی شبیر کو پارٹی کے قد آور قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ 30 سال سے سیاسی میدان میں ہے مگر پہلی مرتبہ کسی قائد کو چارمینار اور مکہ مسجد کے دامن میں سالگرہ تقریب مناتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی شبیر کانگریس کو اقتدار میں لانے کیلئے انتھک جدوجہد کررہے ہیں ۔۔