محمد علی شبیر سے نمائندگی

یلاریڈی ۔ یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعات میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ ایم ایل سی فنڈ سے فنڈ جاری کرنے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے سرپنچ وٹھل ریڈی نے آتما کو منڈل پریشد رکن منوہر ریڈی نے ایم ایل سی مسٹر محمد علی شبیر سے ان کی رہائش گاہ حیدرآباد میں ملاقات کر کے درخواست دی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ ‘ آتما کور ‘ دھرما ریڈی کو فی کس پانچ لاکھ روپئے فنڈ جاری کرنے کی خواہش کی جس پر انہوں نے سنجیدگی کا اظہار کرنے کی اطلاع ہے ۔ ان قائدین نے مسٹر محمد علی شبیر ایم ایل سی کی حلقہ یلاریڈی آنے کی خواہش کی جس پر انہوں نے مئی کے پہلے ہفتہ میں یلاریڈی آنے کیلئے رضامندی ظاہر کی ۔ اس موقع پر انہیں کانگریسی قائدین تہنیت پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔