محبوب نگر۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوجوان ٹی آر ایس قائد محمد عطاء الرحمن ( انور ) کو ٹی آر ایس میناریٹی سیل کا ٹاؤن پریسیڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے انہیں تقرر نامہ حوالے کیا۔ اس موقع پر محمد عطاء الرحمن انور نے ایم ایل اے مسٹر سرینواس گوڑ اور صدر ضلع مائناریٹی سیل صدر مقبول احمد کا شکریہ ادا کیا اور ٹی آر ایس کے سینئر قائد سے بھی انہیں صدر بنائے جانے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ میناریٹیز کو پارٹی سے قریب لانے اور پارٹی کے استحکیم کیلئے وہ کام کرتے ہیں گے۔ اس موقع پر رحمن، ابراہیم، خلیل، محمد مقصود، منظور، اظہر، جاوید و دیگر نوجوان موجود تھے۔