جگتیال ۔ 22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالقادر عرف مجو) کا متفقہ طور پر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی جگتیال میناریٹی سیل صدر کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا ۔ حلقہ انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نائب صدر سید حمید اورجنرل سکریٹری خواجہ معز الدین‘ جوائنٹ سکریٹری اویس خان‘ آرگنائزنگ سکریٹریز خواجہ معین الدین اور عبدالستار خسرو ہزاری ‘ خازن کی حیثیت سے محمد رشید کا متفقہ انتخاب عمل میں لایا گیا اور پانچ افراد شفیق الرحمن ‘ محمد جاوید ‘ طیب علی ‘ رشید محمد جعفر کو رکن عاملہ کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ صدر اراکین کمیٹی کو حلقہ انچارج ڈاکٹر سنجے کمار ‘ محمد امین الحسن ‘ ریاستی میناریٹی سیل جنرل سکریٹری ‘ محمد افضل بیگ صابر ‘ محمد محسن ‘عبدالحمید نواب جانی ‘ محمد لیاقت علی محسن ‘ محمد عرفان ‘ جمیل ایف جے بی برکس کمیٹی اور محمد عبدالمجاہد عادل صدر ابوالکلام یوتھ ‘ قاضی مظفر علی شاکر ‘ محمد سلیم الدین موظف آبکاری انسپکٹر اور دیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔