محمد عبدالسبحان وائس چیرمین اور مسعود بن عبداللہ رکن زرعی کمیٹی سنگاریڈی نامزد

سنگاریڈی ۔ 5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کے محکمہ اگریکلچر کوآپریشن اینڈ مارکیٹنگ نے اگریکلچرل مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی کی تشکیل جدید کرتے ہوئے جی او نمبر 643 مورخہ 4 ستمبر 2018ء جاری کیا ۔ جی او کے مطابق پی وسنتا کو چیرمین مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی نامزد کیا گیا جبکہ ٹی آر ایس پارٹی سینئر قائد محمد عبدالسبحان کو وائس چیرمین کمیٹی نامزد کیا گیا ۔ مسلسل دوسری مرتبہ انہیں وائس چیرمین نامزد کیا گیا ۔ ٹی آر ایس پارٹی سنگاریڈی کے حرکیاتی جواں سال مسلم قائد مسعود بن عبداللہ بصراوری کو رکن مارکٹ کمیٹی نامزد کیا گیا ۔ ان کے علاوہ پی سرینواس ریڈی ‘ جی ناگیا ‘ شیوا لکشمی ‘ سریش نائیک ‘ شیام سندر ‘ ایم سرینواس ریڈی ‘ صدر پی اے سی ایس اسمعیل خان پیٹ ڈسٹرکٹ مارکیٹنگ آفیسر اسسٹنٹ ڈائرکٹر اگریکلچر‘ چیرپرسن بلدیہ سنگاریڈی بااعتبار عہدہ نامزد اراکین میں شامل ہیں ۔ جناب عبدالسبحان اور جناب مسعود بن عبداللہ بصراوری نے انہیں مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی میں نامزد کرنے پر انہوں نے وزیراعلیٰ کے سی آر ‘ وزیر آبپاشی و مارکیٹنگ ٹی ہریش راؤ اور رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر سے اظہار تشکر کیا ۔