محمد عامر کی ٹیم سے ہم آہنگی پرسکون انداز میںجاری : شہریار خان

بورڈ ‘فاسٹ بولر کی ہر ممکن مدد کریگا ۔ تمام اندیشے مسترد۔ صدر نشین پاکستان بورڈ کا بیان
کراچی 26 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کو حالانکہ پرستاروں کی ہوٹنگ کا سامنا ہے لیکن وہ ڈریسنگ روم میں خود کو اڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ٹیم میں انہیں پرسکون انداز میں جگہ مل رہی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدرن شین شہریار خان نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے عامر کی مکمل مدد کی جا رہی ہے اور اب وہ ٹیم میںخود کو اڈجسٹ کر رہے ہیں۔ ڈریسنگ روم سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی ان کی کوشش بھی اچھی چل رہی ہے ۔ عامر نے ٹیم میں واپسی کرنے کے بعد جاریہ ماہ سب سے اچھی بولنگ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹی 20 میچ میں کی ہے جس میں انہوںنے تین وکٹس لئے تیھ ۔ تاہم انہیں پیر میں تکلیف کی وجہ سے رک جانا پڑا تھا ۔ اس کے علاوہ انہیں باسن ریزرو میں پرستاروں کی جملہ بازیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ایک موقع پر عامر کے ٹیم کے ساتھی محمد حفیظ ان کی مدد کیلئے آئے تھے کیونکہ جب وہ تھرڈ مین پر فیلڈنگ کر رہے تھے شائقین میں سے کسی نے انہیں ڈالرس دکھائے تھے ۔ شہریارخان نے کہا کہ یقینی طور پر یہ جو کچھ ہوا ہے وہ عامر اور ٹیم کیلئے تکلیف کی بات ہے لیکن وہ ذہنی طور پر اس کیلئے تیار ہیں اور اتنا حوصلہ رکھتے ہیں کہ ایسی صورتحال سے نمٹ سکیں۔ عامر اسپاٹ فکسنگ میں پانچ سال تک امتناع کا سامنا کرنا کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم میں واپس ہوئے ہیں۔ ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ عامر کو ڈالرس دکھائے جانے کا نوٹ سب سے پہلے محمد حفیظ نے ہی لیا تھا ۔ حفْظ نییہ بات امپائر اور سکیوریٹی عہدیداروں کے علم میں لائی ۔ گراونڈ اسٹاف اور سکیوریٹی عملہ کی جانب سے اس پرستار کو سخت انتباہ دیا گیا تھا ۔ عامر نے اس واقعہ کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اسنے تکلیف بھی محسوس کی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ محمد حفیظ اور اظہر علی ہی سر عام عامر کی پاکستان ٹیم میں واپسی کی مخالفت کر رہے تھے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وہ ٹیم میں گھلنے ملنے میں عامر کی مدد کر رہے  ہیں۔ ذرائع کے بموجب عامر نے حفیظ اور اظہر علی سے اور ٹیم کے دوسرے ساتھیو سے بارہا معذرت خواہی کی ہے اور اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یہاں سے دوسروں کیلئے مثال بنے گا ۔ شہرخان نے یہ بھی واضح کیا کہ بورڈ عامر کی ہر ممکن مد د کریگا ۔ انہوںنے واپسی کے پہلے ونڈے میں عامر کی پہلی گیند وائیڈ ہونے کے تعلق سے ہو رہی قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کردیا