لیڈز۔8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )۔ محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کیخلاف یارکشائر کے بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکے اور پوری ٹیم 150 رنز پر سمٹ گئی،جیک لیننگ نے 70 رنز بنائے جبکہ سات کھلاڑیوں کو دہرے ہندسے میں داخلے اور ان میں سے پانچ کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔ محمد عامر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ میں اپنی وکٹوں کا مجموعہ دس تک پہنچا دیا۔ اس سے قبل یارکشائر کی ٹیم محمد عامر کی پانچ وکٹوں کے سامنے محض 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ ایسیکس کی پہلی اننگز میں محمد عامر نے 22 رنز بھی بنائے تھے۔
رنگنا ہیراتھ تیسرے ٹسٹ سے باہر
پالی کلے ۔8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی اسپنر رنگنا ہیراتھ کمر میں تکلیف کے باعث ہندوستان کے خلاف 12 اگست کو پالی کلے اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ سے باہر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کمر میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر مصروف سیزن کے پیش نظر خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسیلا گنا رتنے ، سرنگا لکمل اور نووان پردیپ پہلے ہی زخمی ہیں جبکہ کپتان دنیش چندی مل بیمار ہیں۔