محمد عامر ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر مایوس

کراچی ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سزایافتہ فاسٹ بولرمحمد عامر نے کہا ہے کہ ان کا ورلڈکپ 2015ء میں شرکت خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر نہیں آرہاہے۔ آئی سی سی اجلاس میں پابندی کے خاتمے کا امکان نہیں،جو کیا وہ غلط تھا جس کا خمیازہ میں اب تک بھگت رہا ہوں۔ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہاکہ ان کا ورلڈکپ 2015ء کھیلنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر نہیں آرہا۔ محمدعامر نے کہا کہ وہ پابندی کے خاتمے کے بعد کرکٹ کھیلنے اور پریکٹس کیلئے بھرپور تیارہوں۔انگلینڈ میں 2010 میں پاکستان کی نیک نامی کو داغ لگانے والے محمد عامرنے کہا کہ اس قسم کے قوانین کھلاڑیوں کو برے راستے پر چلنے سے روکیں گے۔