محمد عامر نے نرگس سے شادی کرلی

لندن ۔ 15 ؍ ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر نے نکاح کرلیا اور انگلینڈ میں مقیم نرگس ان کی شریک حیات بن گئیں ہیں۔ محمد عامر کے کرکٹ کے میدان میں آنے پر تو ابھی پابندی ہے لیکن پاکستانی فاسٹ بولر نے زندگی کی ایک اور اننگز شروع کر دی ہے۔ محمد عامر اور انگلینڈ میں رہائش پذیر نرگس کا نکاح ہو گیا ہے ۔ پاکستان میں منعقدہ اس نکاح کی تقریب میں دولہا دلہن کے خاندان کے افراد شریک ہوئے ۔ عامر کی شریک حیات نرگس انگلینڈ میں مقیم ہیں،جبکہ انہوں نے گریجویشن کیا ہے ۔