ابوظہبی ۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان نے کہا ہے کہ وہ ساتھی فاسٹ محمد عامر سے کوئی حسد نہیں رکھتے کیونکہ ایک ساتھ کھیلتے ہوئے ان میں سے کوئی ایک بھی اچھی بولنگ کرے تو دوسرے کو فائدہ ہوتا ہے۔ ایشیاء کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف چار وکٹوں کی دھماکہ خیز کارکردگی کے ساتھ واپسی کرنے والے بائیں ہاتھ کے بولر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اسے حسد کا نام نہ دیا جائے کیونکہ یہ محض مقابلے کی فضاء ہے کیونکہ ایک ساتھ کھیلتے ہوئے وہ جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے وکٹیں حاصل کر رہے ہوں تو اس دوران محمد عامر اٹیک نہیں کرتے اور جواب میں ان کی بھی یہی کوشش ہوتی ہے لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر بولنگ اچھی ہو رہی ہو تو دونوں ہی وکٹیں لینے کی کوشش کرتے ہیں۔