محمد طلحہ کے نام ٹسٹ کرکٹ کا منفی ریکارڈ

شارجہ ۔یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آ خری ٹسٹ میں پاکستانی بولرس مکمل طور پر ناکام دکھائی دیئے تاہم طلحہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستانی فاسٹ بولر ٹسٹ کرکٹ میں بدترین بولنگ ریکارڈ کے مالک بن گئے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 22 اوورز میں 136 رنز دیئے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ اس سے قبل یہ منفی ریکارڈ بنگلہ دیش کے شہادت حسین کے نام درج تھا جنہوں نے 2005ء میں انگلینڈ کے خلاف 12 اوورز میں 101 رنز دیئے تھے اور وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔