محمد صلاح جلد ہی فام حاصل کرلیں گے:منیجر

لندن ۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے فٹبال کلب لیور پول کے منیجر جرگن کلوپ نے ٹیم کے مصری اسٹرائیکر محمد صلاح کے کچھ عرصہ سے انگلش پریمیئرفٹبال لیگ میں گول اسکور نہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اس پر فکر مند نہیں۔ جرگن کلوپ نے کہا ہے کہ مصری فارورڈ ابھی بھی کلب کی جانب سے گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور وہ جلد ہی اپنے کھویا ہوا مقام حاصل کرلیں گے۔ محمد صلاح نے گزشتہ سیزن میں 44 گول کئے تھے لیکن وہ پچھلے8 میچوں میں کوئی گول نہیں کر پائے ہیں حالانکہ انہوں نے 2018-19 میں 20گول کئے تھے۔ جرگن کلوپ نے کہا کہ ٹوٹنہم کے خلاف محمد صلاح اچھا کھیلے تھے۔ محمد صلاح اپنے شاندار مظاہروں کی بدولت گولڈن بوٹ کی دوڑ میں شامل ہیں ۔