لندن ۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش فٹبال کلب لیورپول کے مصری سوپر اسٹار محمد صالح کا جادو پوری دنیا پر چھا رہا ہے ۔اب ان کے جوتے برٹش میوزیم میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔صالح انگلش لیگ میں ٹاپ اسکورر بننے کے بعد گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ صالح کے جوتے کی جوڑی مصری نوادرات کے ذخیرے میں فرعون کے مجسمے کے قریب رکھی گئی ہے ۔ دوسری جانب مصر میں محمد صالح کا نام ماہ رمضان میں عام اشیا کی فروخت بڑھانے کیلیے بھی استعمال ہونے لگا ہے ۔گھریلو استعمال کی ان چیزوں پر فٹبالر کی تصویر چھاپی جارہی ہے جس سے ان کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ صالح آئندہ ماہ فٹبال ورلڈ کپ میں مصر کی قیادت کریں گے ۔