میڈرڈ۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام)مصری فٹ بال اسٹار محمد صالح علاج کے غرض سے اسپین پہنچ گئے۔ چیمپئنز لیگ فائنل میں کندھے کے زخم میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔ لیورپول کے اسٹرائیکر اسپین پہنچے جہاں انہوں نے ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور سیدھے دواخانے کی جانب روانہ ہوگئے۔