محمد شکیل عامر کا آج دورہ بودھن

بودھن۔/24جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر اتوار 25جنوری کو بودھن کا دورہ کریں گے ۔ اپنے دورہ بودھن کے دوران شکر نگر کالونی میں نو تعمیر بوائز جونیر کالج کے طلبہ کے ہاسٹل کا رسم افتتاح انجام دیں گے اور دوپہر 12:30 کو رکاس پیٹ میں جونیر کالج میں زیر تعلیم طالبات کیلئے 285 لاکھ تخمینہ سے تعمیر کئے گئے ہاسٹل کا بھی افتتاح انجام دیں گے۔ بعد ازاں سہ پہر وجے میری ہائی اسکول میں منعقدہ اسکول کی گولڈن جوبلی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔