محمد ریاض الدین TWJU میدک آرگنائزنگ سکریٹری منتخب

میدک 10 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین کے تنظیمی انتخابات عمل میں آئے جس میں محمد ریاض الدین میدک (جرنلسٹ) کو ضلع کمیٹی میں آرگنائزر سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ ایچ ایم ٹی وی کے اسٹاف رپورٹر رنگا چاری کو صدر، ایم سرینواس ریڈی پاپتا پیٹ کو جنرل سکریٹری کی حیثیت سے متفقہ انتخاب عمل میں آیا۔ ضلع بھر میں شرکت کرنے والے صحافیوں نے تالیوں کی گونج میں مذکورہ قائدین کے ناموں کی تائید کی۔ میدک ضلع ٹی یو ڈبلیو جے کی ایک ضلعی کانفرنس گجویل میں منعقد ہوئی جس میں یہ انتخاب عمل میں آیا۔ انھیں آرگنائزر سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کرنے پر مسٹر ریاض الدین میدک نے مسٹر وراحت علی، محمد قادر فیصل، رنگا چاری، کماٹی کشن، شنکر دیال چاری، سرینواس ریڈی، ناگا راجو، محمد فاروق حسین و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔