شاہ آباد۔12اپریل، ( راست ) جناب ایم اے رشید مرچنٹ صدر بلاک کانگریس کمیٹی شہر شاہ آباد کے پریس نوٹ کے مطابق شہر شاہ آباد میں کانگریس کارکنوں کا ایک عظیم الشان اجلاس روبرو اولڈ پولیس تھانہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر جناب محمد رفیق باغبان صدر جمعیت الباغبان حلقہ شاہ آباد اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ جناب بی ایس یدی یورپا کی جماعت کے جے پی کو الوداع کہہ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ تمام رہمناؤں نے جناب محمد رفیق باغبان کی شمولیت کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور محمد رفیق باغبان نے اعادہ کیا کہ وہ کانگریس کی مضبوطی اور جناب ملکارجن کھرگے کی کامیابی کیلئے تن من دھن سے کام کریں گے۔