تانڈور ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد ذکی الدین کو سکریٹری ریڈرس فورم تانڈور مقرر کیا گیا ۔ ان کے اس عہدہ پر تقرر سے شہر تانڈور کے اردو داں حلقہ میں مسرت کا اظہار کیا گیا اور انہیں مبارکباد دی گئی ۔ محمد صابر حسین افسر چیرمین ریڈرس فورم تانڈور نے انہیں تہنیت پیش کی اور مبارکباد دی ۔