پاکستان ۔ آسٹریلیا کرکٹ میچ
محمد حفیظ کے 126رنز کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم
دوبئی۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان ٹسٹ میچ کی آج شروعات کے پہلے دن پاکستان نے چائے کے وقفہ تک 199 رنز بغیر کسی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے بنائے۔ شروعاتی بلے باز محمد حفیظ نے امام الحق کے ساتھ مل کر جملہ 113 رنز کا اسکور کیا اور امام الحق نے 75 رنز بنائے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد حفیظ جو اب تک 50 ٹسٹ میچس کھیل چکے ہیں۔ یہ ان کی دسویں سنچری تھی۔ انہوں نے میچل اسٹارک کی گیند بازی پر دو باؤنڈری چھکے لگائے اور پھر اسپنر جان ہالینڈ کی گیند پر بھی دو باؤنڈریز رنز اسکور کیا جس وقت وہ 74 رنز پر تھے تو میشل مارش نے اُن کا کیچ چھوڑ دیا۔ امام الحق نے اپنے ٹسٹ کی دوسری سنچری مکمل کی۔ ان کے شاندار 75 رنوں میں 6 باؤنڈریز اور 2 چھکے شامل ہیں۔ آسٹریلیا کپتان ٹم ٹم پین نے آف اسپنر ناتھن لیئن کو نویں اور میں باؤلنگ کا موقع دیا، لیکن آسٹریلیا کو خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہوسکا۔