محمد حفیظ کی ٹسٹ سیریز میں شمولیت کا امکان

کراچی ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چمپیئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے کے بعد پی سی بی کے بایو میکنکس ماہرین نے آف اسپنر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو صحیح قرار دیا ہے اور مطلع کیا ہیکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بولنگ کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے آل راونڈرمحمد حفیظ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ تاہم مزید ایک دن بعد ڈاکٹروں کے نگہداشت میں رہنے کے بعد انہیں آسٹریلیا کی ٹسٹ سیریز میں شمولیت کی اجازت دی جائے گی۔ حفیظ نے نیٹ میں بولنگ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی تکلیف کی شکایت نہیں کی۔ نیشنل اکیڈیمی میں ماہرین نے ان کے بولنگ ایکشن کا بھی کیمروں کے سامنے تجزیہ کیا اور ان کے بولنگ ایکشن کو صحیح قرار دیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ میں محمد حفیظ کو بائیں ہاتھ پر پانچ ٹاکے آئے تھے۔ پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہیکہ حفیظ بدستور ماہرین کی سرپرستی میں ہیں اور امید ہیکہ ڈاکٹر عنقریب اوپنر کو ٹسٹ سیریز کے لئے اجازت دے دیں گے۔