کراچی۔ 28ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڑنے غیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث پابندی کے شکار عالمی شہرت یافہ اسپنر سعید اجمل کو ان کی اپنی خواہش پر ایکشن کی جانچ کیلئے ہندوستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن کے ٹسٹ کیلئے آئندہ ہفتے چینائی بھیجا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق اسپنر ثقلین مشتاق سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیںاور ان پر مزید کام کیا جائے گا۔ سعید اجمل فی الحال ثقلین مشتاق کی معاونت سے لاہور میں ہی اپنے ایکشن کو قانونی دائرے میں لانے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کی زیر صدارت اجلاس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا۔ اس موقع پر سعید اجمل اور محمدحفیظ کی مشاورت سے ان کے ایکشن کو قانون حد میںلانے کیلئے آئندہ کے اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سعید اجمل سابق اسپنر ثقلین مشتاق اور بائیو مکینسٹ کی معاونت میںاپنے ایکشن میںبہتری کیلئے لاہور میں ہی کام جاری رکھیں گیاور آگاہ کیا گیا کہ سعید اجمل نے اپنے مقررہ نشانے کے حصول میںکافی کامیابی حاصل کی ہے اور وہ جلد اپنے بولنگ ایکشن کو قانونی حد میں لے آئیں گے۔