لاہور۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کل صبح ہندوستان روانہ ہوں گے جہاںچہارشنبہ کو چینائی میں ان کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹسٹ ہو گا۔محمد حفیظ غیر رسمی بولنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹسٹ کے لئے ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ براستہ دبئی چینائی کے لئے روانہ ہوں گے۔ لاہور میں پڑنے والی شدید دھند کی وجہ سے ان کی روانگی کا پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر محمد حفیظ پروگرام کے مطابق منگل کو چینائی پہنچ جاتے ہیں تودوسرے دن ان کے باولنگ ایکشن کا غیر رسمی ٹسٹ ہو گا۔ محمد حفیظ اور بورڈ حکام پر امید ہیں کہ ایکشن درست کرنے کے بعد محمد حفیظ کو اجازت ملے کا قوی امکان ہے۔آف اسپنر سعید اجمل کا غیر رسمی ٹسٹ بورڈ نے انگلینڈ سے کروایاگیا لیکن رپورٹس حوصلہ افزاء نہ آنے کی صورت میں سعید اجمل ورلڈ کپ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔