حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (راست) ایل بی اسٹیڈیم کے اولمپک بھون میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ فٹبال اسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ارجن ایوارڈ یافتہ بین الاقوامی کھلاڑی محمد حبیب کو صدر منتخب کیا گیا۔ نائب صدور میں ڈی ایم کے افضل ، وکٹر عمل راج ، روی مدن ، اے علیم خان، سید ذکی اور اعزازی سکریٹری سید سعدی علی الدین منتخب ہوئے ہیں۔ محمد سلیم اللہ اسسٹنٹ سکریٹری، ایل بی لکشمی کانت راتھوڑ، سریکانت گوڑ، عبداللہ لحاجی ، محمد منہاج الدین اور محمد علی جوائنٹ سکریٹری بنے ہیں۔