کریم نگر ۔ 28۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد جلال الدین اکبر سینئر انسپکٹر آڈیٹر محکمہ امداد باہمی حضور آباد ضلع کریم نگر کو یوم آزادی کے موقع پر ریاستی وزیر خزانہ ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں محکمہ امداد باہمی میں نمایاں خدمات پر توصیفی سند سے نوازا گیا ۔ اس سے قبل بھی موصوف کو نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔ موصوف مسجد محسن یافعی یکمنار حضور آباد کے مسلسل تین معیادوں سے بلامقابلہ صدر انتظامی کمیٹی منتخب ہوتے آرہے ہیں ۔ ایوارڈ سے نوازے جانے پر تلنگانہ ایمپلائز یونین اور دیگر تنظیموں نے مبارکباد پیش کی ہے ۔