حیدرآباد۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام )اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ اسٹیٹ ایل بی اسٹڈیم سے موصولہ خبر کے بموجب مسٹر محمد جاوید کو ونپرتی میں ہاکی کوچ مقررکیا گیا ہے اور اس خصوص میں حکومتی حکم نامہ ڈسٹرکٹ یوتھ اینڈ اسپورٹس آفیسر کو ارسال بھی کردیا گیا ہے۔ نوجوان محمد جاوید کوقومی سطح پر مختلف زمروں کی کوچنگ کا تجربہ حاصل ہونے کے علاوہ ہاکی انڈیا کے متعدد کوچنگ کیمپس اور سرٹیفیکٹس ٹرینگ کا بھی تجربہ حاصل ہے۔