محمد بن سلمان کی مائیکروسافٹ کے سربراہ سے ملاقات

ریاض۔یکم اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے مائیکروسافٹ کمپنی کے سربراہ ستیا نارائن نادیلانے ملاقات کی۔ سیاٹل میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی شہریوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل صنعت کی تربیت کے علاوہ وڑن 2030میں مملکت اور مائیکروسافٹ کمپنی کے درمیان شراکت پر گفتگو ہوئی۔ قبل ازیں ولی عہد سے بل گیٹس نے بھی ملاقات کی تھی۔