محمد بن سلمان کا شاہ عبداللہ دوم کیساتھ تبادلہ خیال

ریاض ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی گذشتہ روز ٹیلیفون پر بات ہوئی۔ یہ بات سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے نے بتائی۔ اس بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان اچھے برادرانہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ دو طرفہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی صورت حال کی تازہ ترین پیشرفت کو بھی موضوع بنایا گیا۔