محمد بن سلمان و تھریسا مے کا تیل کی منڈی کے استحکام پر زور

دبئی4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے اعلان کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ بات چیت میں دونوں نے تیل منڈی میں استحکام کی اہمیت پر زور دیا ۔ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح یہ باور کرا چکے ہیں کہ 8 مئی کو امریکہ کی ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد تیل پیدا کرنے والے ممالک و صارفین کے مفاد کیلئے تیل مارکیٹ کے استحکام کو یقینی بنانے پر کاربند رہا جائے گا۔ الفالح نے کہا کہ پٹرولیم مارکیٹ کے استحکام کی سپورٹ کیلئے مملکت اپنی ذمہ داری پوری کرتی رہیگی۔