محمد ایوب کی ورلڈ ویٹرن ٹیبل ٹینس چمپین شپ میں شرکت

حیدرآباد ۔ 6 مئی ۔ ( راست) ورلڈ ویٹرن ٹیبل ٹینس چمپین شپ جو آکلینڈ میں 12 تا 16 مئی انعقاد عمل میں آرہا ہے اس چمپین شپ میں شرکت کرنے کا دعوت نامہ حیدرآباد کے ممتاز ٹیبل ٹینس کھلاڑی کو وصول ہوا ہے۔ محمد ایوب کو نیویارک اور نیوجرسی میں منعقدہ ٹیبل ٹینس چمپین شپ میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے اس سے قبل وہ نیشنل گیمس میں منعقدہ جالندھر کشمیر اور شملہ میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت شاندار مظاہرہ کرکے گولڈ اور سلور میڈل حاصل کرچکے ہیں ۔ اس ضمن میں نیوزی لینڈ روانگی سے قبل حیدرآباد آرٹس اینڈ کلچرل اسوسی ایشن کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب محمد یوب کی رویندرا بھارتی تھیٹر میں منعقد ہوئی ۔ اسوسی ایشن و دوست احباب نے ان کی بکثرت گلپوشی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔