محمد اکبر علی ، ٹی آر ایس مائناریٹی صدر آرمور منتخب

آرمور ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید ظفر علی آرمور میں ٹی آر ایس پارٹی کے آرمور منڈل کے انتخابات گڈم نارائنا فنکشن ہال میں منعقد ہوئے ۔ اس طرح مائناریٹی منڈل صدر کی حیثیت سے سینئر لیڈر محمد اکبر علی کو بلامقابلہ منعقد کیا گیا ۔تفصیلات کے بموجب آرمور گڈم نارائنا فنکشن ہال میں ٹی آر ایس پارٹی کے منڈل کے انتخابات عمل میں لائے گئے جس کی نگرانی ضلع اڈھاک کمیٹی ممبر راجیشور نے کی اس طرح مائناریٹی منڈل صدر کی حیثیت سے سینئر لیڈر محمد اکبر علی کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا ۔ اس کے علاوہ نائب صدر امتیاز علی ، سکریٹری محمد یعقوب علی منتخب ہوئے اس کے علاوہ جنرل زمرے میں منڈل صدر کی حیثیت سے لنگاریڈی ، ایس سی زمرے میں پروین ، خواتین زمرے میں لکشمی ، بی سی زمرے میں سرینواس کو صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ۔