محمد انس کو400 میٹرس کی دوڑمیں سلور میڈل

جکارتہ۔27اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی اتھلیٹ محمد انس یحیی نے آج یہاں ایشین گیمز کے 400 میٹرس کے مردوں کی دوڑ میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ قطر کے حسن عبداللہ نے پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔سلورمیڈل کے حصول کے بعد انس نے کہا کہ وہ اور بہتر مظاہرہ کرسکتے تھے لیکن شاید تھکان نے انہیں گولڈ میڈل سے محروم کیا۔