گجویل ۔ 29 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ اُردو جرنلسٹ فورم ضلع میدک کا ایک خصوصی اجلاس 20 مارچ کو ضلع میدک ہیڈکوارٹرس سنگاریڈی کے ٹی این جی اوز بھون میں جناب محمد عبدالقادر فیصل کنوینر TUWJ کی زیرصدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر تمام حلقوں کے لئے جرنلسٹ فورم کے نمائندوں کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا جس میں نامہ نگار سیاست گجویل اور اُردو انجمن محبان میں نامہ نگار سیاست گجویل و اُردو انجمن محبان گجویل محمد اقبال کو حلقہ گجویل کے لئے متفقہ طور پر صدر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا۔ جناب محمد اقبال نومنتخب صدر اُردو فورم نے کہا کہ اُردو جرنلسٹ فورم کے ذمہ داران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اُردو فورم کے کاموں کو بہ خوبی انجام دینے کا تیقن دیا۔