محمد اظہر محی الدین محبوب نگر ضلع صدر آئیٹا منتخب

محبوب نگر۔/27 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد اظہر محی الدین محبوب نگر ضلع آئیٹا (Aiita) کے صدر منتخب کئے گئے۔ دو سالہ میقات کیلئے محمد اظہر محی الدین اسکول اسسٹنٹ کو بااتفاق آرالا صدر منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں عبدالکریم اسسٹنٹ فینانس سکریٹری آئیٹا نے انتخابات کی نگرانی کی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر معراج اللہ خان ڈائیٹ لکچرر ، ڈاکٹر سید فرید الدین، ڈاکٹر جہانگیر علی بھی شریک تھے۔ نائب صدر ضلع کی حیثیت سے محمد اختر علی اسکول اسسٹنٹ ، سکریٹری عبدالکلیم الدین ، فینانس سکریٹری وحید الدین فیروز، اور میڈیا سکریٹری رؤف حسام الدین کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر محمد اطہر امجد، طاہر جعفر، محمد اقبال، عبدالخالق، مسعود ، رفیق پٹیل، عبدالعلیم، عبدالحئی، محمد اسحق، منظور حسین کے علاوہ اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ محمد اسمعیل نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔