محمد اظہر الدین تلنگانہ کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نامزد

ظفر جاوید نائب صدر اور محمد فہیم جنرل سکریٹری مقرر ، راہول گاندھی آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی منظوری
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : کانگریس کے قومی صدر راہول گاندھی نے سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا ورکنگ پریسیڈنٹ نامزد کیا ہے ۔ ساتھ ہی ممتاز ماہر تعلیم ظفر جاوید کو نائب صدر اور محمد فہیم کو جنرل سکریٹری نامزد کیا ہے ۔ محمد اظہر الدین کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ ظفر جاوید ماضی میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ محمد فہیم تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ انہیں ترقی دے کر جنرل سکریٹری نامزد کیا گیا ۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اشوک گہیلوٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔۔