کریم نگر ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر اُتم کمار ریڈی کی ہدایت پر صدر سٹی کانگریس کمیٹی کے راج شیکھر نے محمد اسحق قادری کو سٹی کانگریس کمیٹی سکریٹری کیلئے منتخب کیا ۔ قادری سال 2010 میں کریم نگر 17 ڈیویژن کے مائناریٹی چیرمین اور 2013 – 14 میں این ایس یو آئی کے 17 ڈیویژن صدر کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دے چکے پارٹی کیلئے بہترین کارکردگی پر صدر ضلع کانگریس کمیٹی کے مرتنجیم اور صدر سٹی کانگریس کمیٹی کے راج شیکھر نے قادری کو سٹی کانگریس سکریٹری کریم نگر کیلئے منتخب کیا گیا جس کیلئے قادری نے اُتم کمار ریڈی کے مرتنجیم ، حلقہ اسمبلی انچارج کریم نگر چلمڈا لکشمی نرسمہاراو ، سابق ایم پی پونم پربھاکر اور کے راج شیکھر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تیقن دیا کہ وہ کانگریس پارٹی کو تقویت اور مزید مستحکم بنانے کیلئے ہرممکنہ جدوجہدکریں گے ۔ قادری کے نو منتخبہ عہدے کیلئے کانگریس پارٹی کے مختلف قائدین نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔