اوہائیوو۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے لیجنڈری باکسر محمد علی کے باکسنگ دستانے چار لاکھ ڈالرس میں فروخت ہو گئے۔ امریکی ریاست اوہائیوو میں لیجنڈری محمد علی کے باکسنگ دستانے نیلامی کے لیے پیشکئے گئے۔ باکسنگ کے دیوانوں نے نیلامی میں بڑھ چڑھ کر بولی لگائی، نمائش کے لیے پیش کیے جانے والے دستانے محمد علی نے 1971میں امریکی باکسر جو فریزر کے خلاف مقابلے میں پہنے تھے۔ اس سے قبل علی کے دستانے پہلی مرتبہ8,36,500 ڈالرس میں فروخت ہوئے۔