لاہور ۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میری توجہ خود کو فٹ رکھنا ہے ،جسے جو کہنا ہے، کہتا رہے، باتیں کرنے والوں پر میں توجہ نہیں دیتا ۔میڈیاسے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ تاحال میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی تیاری کر رہا ہوں، کسی کھلاڑی کی باتوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے جب وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا۔