یلاریڈی /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ پنچایت مزدوروں کو کاماریڈی DLPO مسٹر راملو نے مشورہ دیا کہ محصولات وصول کرکے تنخواہیں لے لیں ۔ انہوں نے منڈل کے شٹ پلی سنگاریڈی کا ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ پنچایت حدود کے مواضعات میں 15 لاکھ روپئے کے محصولات کا بقایا جات وصول طلب ہے ۔ پنچایت عملہ کیوں اسے وصول نہیں کر رہا ہے کہہ کر سوال کیا ۔ محصولات وصول نہ کئے گئے تو تنخواہیں کس طرح حاصل کریں گے کہا ۔ ہر روز گھر گھر جاکر محصولات وصول کرنے کے احکامات دئے ۔ ورنہ تنخواہیں روک دینے کی بات کہی ۔ مختلف مواصعات میں مکانات کا محصولات ، آبی محصولات جلد از جلد وصول کرنے کو کہا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ معید ، سرپنچ بی سکرا ، نائب سرپنچ سائیلو ، گوپال پنچایت سکریٹری کشن راؤ ، رمیش رمنا موجود تھے ۔