محسن ؐانسانیت کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت

نلگنڈہ /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شان اقدس میں گستاخی کرنے والا کملیش تیواری کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے پھانسی کی سزاء دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج 11.30 بجے مسجد گڑھی ( صحابہ ) سے سکریٹری مجلس ختم نبوتﷺ مفتی سید صدیق احمد کی زیر نگرانی میں ایک زبردست خاموش ریالی منظم کی گئی جس میں ہزاروں عاشقان مصطفی شریک تھے ۔ ریالی کے آغاز سے قبل مسجد گڑھی میں عامتہ المسلمین کیکثیر اجتماع سے علماء اکرام مولانا سید یاسر حسین مولانا محمد عبدالبصیر قاسمی ،مفتی سید صدیق احمد نے مخاطب کریت ہوئے کہا کہ مسلمان کسی بھی قیمت پر نبی اکرام ﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیںکرتے ۔ اللہ نے حضور اکرام ﷺ کو دنیا میں محسن انسانیت بناکر بھیجا ہے ۔ انہو ںنیہی دنیا میں انسانیت کا درس دیا ہے ۔ محمدؐ کی شان گستاخی کو مسلمان کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرتے وہ اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہیں کرتے ۔ انہوں نے عاشقان مصطفیﷺ سے ریالی میں خاموش رہنے اور اپنے ممنہ پر سیاہ پٹی باندھے رکھنے پر زور دیا ۔ ریالی کا انتہائی منظم طریقہ سے اہتمام کیا گیا ۔ ریالی کا آغاز مسجد گڑھی سے ہوا جو قدیم چوراستہ 1 ٹاون پولیس اسٹیشن سے ہوتے ہوئے کلاک ٹاور سنٹر پہونچی جہاں پر کچھ دیر ریالی کو رکوا دیاگیا تھا ۔ مفتی سید صدیق احمد کی قیادت میں مولانا محمد عبدالبصیر قاسمی ، سینئیر کانگریس قائد ڈاکٹر محمد عبدالحفیظ خان ،صدر مجلس جناب احمد کلیم اقلیتی قائدین مسرز سید ہاشم خواجہ غوث محی الدین ہاشم خواجہ عزیز الدین بشیر ، محمد معین الدین کونسلر ، خواجہ قطب الدین و دیگر نے ضلع مہتمم پولیس نلگنڈۃ مسٹر وکرم جیت دوگل اور ایڈیشنل ایس پی مسٹر بی گنگا رام کو تحریری یادداشت پیش کی ۔ بعد ازاں ریالی کا دوبارہ آغاز ہوا جہاں سے ریالی بذریعہ پرکاشم بازار اقبال مینار سے ہوتے ہوئے دفتر ضلع کلکٹریٹ پہونچکر جوائنٹ کلکٹر نلگنڈۃ مسٹر ستیہ نارائن سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی اور فرقہ پرست قائدین کے خلاف سخت سزا دلانے کیلئے مسلمانوں کے جذبات سے حکومت کو واقف کروانے پر زور دیا جو اسسٹنٹ کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے ضلع کے مسلمانوں کے جذبات اور احساساتکے ساتھ ساتھ ملک کی سالمیت کیلئے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے حکومت کو یادداشت روانہ کرنے کا تیقن دیا ۔ دفتر ضلع کلکٹریٹ پر مفتی صاحب کی دعاء کے بعد ریالی کا اختام ہوا ۔ ریالی کی ڈی ایس پی نلگنڈہ مسٹر سدھاکر اور انسپکٹر II ٹاون مسٹر رویندر ٹریفک انسپکٹر آدی ریڈی راست نگرانی کر رہے تھے ۔ پولیس کا وسیع تر صیانتی انتظام کیا گیا تھا۔