محبو ب نگر میں دارالافتاء و القضاء کا اہتمام لائق تحسین

پیر سلطان باہو(پاکستان) کامعائنہ کے بعد اظہار خیال

محبوب نگر : 14؍مارچ ( فیاکس) محبوب نگر میں دارالافتاء وا لقضاء کا قیام لائق تحسین ہے ،مسلمان اپنے آپسی تنازعات کو شریعت کی روشنی میں حل کرنے کی کوشش کریں ،ان خیالا ت کا اظہارعالمی شہرت یافتہ پاکستانی عالم دین علامہ پیر خالد سلطان باہو سجادہ نشین بارگاہ سلطان العارفین سلطان باہو (پاکستان )نے دارالعلوم عربیہ محبوب نگر للبنات و دارالافتاء وا لقضاء محبوب نگر کا معائنہ کرتے ہو ئے کیا ،مسلمانوں میں آپسی تنازعات کی بڑھتی ہوئی شرح پر فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے علامہ نے کہا کہ اس کی وجہ آپسی حقوق کی پامالی ہے ،اگر ہم حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی میں کو تاہی نہ کریں اور عدل و انصاف سے کا م لیں تو تنازعات و اختلافات خود بہ خود ختم ہو جائینگے۔علامہ نے خواتین و طالبات کومخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ خاندانی نظام کی اصلاح و خوشگوار زندگی کے لئے خواتین کا دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ ہونا نہ صرف ضروری ہے

بلکہ وقت کا اہم تقاضہ بھی ہے چونکہ ایک خاتون کادینی تعلیم و تربیت حاصل کرنا سارے معاشرے میں سدھار لانے کے مترادف ہے،علامہ نے مزید کہا کہ اسلام نے عورتوں کو تعلیم سے کبھی منع نہیں کیا ہے ۔ بانی و ناظم مدرسہ مولانا حافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی (عالم فاضل جامعہ نظامیہ ) نے مدرسہ اور دارالافتاء والقضاء سے متعلق تفصیلات پیش کئے،نائب صدر جناب محمد رشید احمد قادری جنیدی نے مھمانوں کا استقبال کرتے ہوئے گلپوشی و شال پوشی کی ،اس موقع پر مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی ،مولانا حافظ محمد عبد المطلب خضر نقشبندی ،حافظ محمد رسول خان ،حافظ محمد حقانی ،مولانا محمد صبغت اللہ ،میر ایوب علی قادری بغدادی ،جناب سید سلطان علی ایس آئی ،خواجہ ریاض الدین نقشبندی ،جناب مولوی عبد العزیز معدوم ،جناب محمد امجد خان ،جناب محمد عبد الحفیظ چشتی و دیگر موجود تھے۔